مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی تعلیمات سارے عالم کیلئے مثالی ، رویندرا بھارتی میں ایوارڈ تقریب
حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے سارے عالم کو عدم تشدد امن و امان اور بھائی چارگی کی تعلیمات دی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر بھی ان تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں ۔ شروتی لیا آرٹس اکیڈیمی نے رویندرا بھارتی میں گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ تقریب کا اہتمام اور ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کو مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ سے نواز گیا ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میںایک بھی فرد ایسا نہیں ہوگا جو مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے متاثر نہ ہوا ہو ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ معاف کرنا اور عضو و درگذر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔ کمزور لوگ کبھی بھی دوسروں کو معاف نہیں کرسکتے ۔ معاف کرنا تو عظیم اور بہادر لوگوں کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے پوچارم سرینواس ریڈی اور مدھو سدن چاری کو اپنا سیاسی استاد قرار دیا ۔ اور کہا کہ ان دونوں قائدین سے سیاسی میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ محمد محمود علی نے کہا کہ شروتی لیا آرٹس اکیڈیمی پچھلے 20 سال سے آرٹس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ پر شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ملک کیلئے مثالی بن گئی ہے ۔ حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی توجہ دی ہے ۔ وزیر نے انہیں مہاتما گاندھی شانتی اسپورتی ایوارڈ سے نوازنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کمیٹی سے اظہار تشکر کیا ۔ ن