حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں آج عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت اس پولیس اسٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد یکم جولائی سال 2021 میں رکھا گیا تھا ۔ تین کروڑ کی لاگت سے اس عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے ایک ایکڑ اراضی کو مختص کیا گیا تھا ۔ تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے وسیع عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔ جبکہ 50 لاکھ روپئے سے سڑکوں کی تعمیر اور سجاوٹ کا کام عمل میں لائے گئے ۔ اس پولیس اسٹیشن کے تحت اہم مقامات میں راموجی فلم سٹی ، سنگھی مندر ، ماؤنٹ اوبرائے اور لاجسٹک پارک آتے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر پولیس مہیش بھگوت کے علاوہ رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔ ع