حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات تشویش کا باعث ہے۔ سائبر جرائم میں ملوث افراد اہم شخصیتوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی کے نام سے ایک نقلی واٹس ایپ تیار کیا گیا اور اس استعمال کرتے ہوئے رقومات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ سائبر جرائم میں ملوث ٹولیوں کی جانب سے نقلی نمبر اور ڈی پی کے ساتھ واٹس ایپ تیار کیا گیا جس کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ دھوکہ باز لوگوں سے رقم وصول کر رہے ہیں۔ وزیر زراعت نے عہدیداروں ، سرکاری ملازمین ، عوامی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس نقلی واٹس ایپ کے ذریعہ موصول ہونے والے پیامات پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ بازوں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ر