نئی دہلی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اوڈیشہ اور کیرالا میں منگل کے دن سلسلہ وار کئی ترقیاتی پراجکٹس بشمول ریلوے لائن اور قومی شاہراہ درے کا آغاز کریں گے۔ اوڈیشہ میں وہ کثیر نمونے کا دفاعی پارک قوم کے نام جھرسو گوڑہ میں مانو کریں گے۔ علاوہ ازیں دیگر ترقیاتی پراجکٹس اور ایک نئی ریلوے لائن جو بولنگیر کو بچوپلی سے مربوط کرتی ہے، آغاز کریں گے۔ امکان ہیکہ وہ کیرالا میں کولم درا قومی شاہراہ 66 پر قوم کے نام معنون کریں گے جو 13 کیلو میٹر طویل ہے اور دو رخی ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ کئی دیگر ترقیاتی پراجکٹس کا بھی آغاز کریں گے۔