وزیراعظم مودی نے منوگوڑ میں بی جے پی کے شکست کی کونڈا ویشویشور ریڈی سے وجہ طلب کی

   


بی جے پی کے قائد نے اپنے فرزند کی شادی کیلئے مودی کو مدعو کیا، ریاست کی حالت پر تبادلہ خیال کیا

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست کے تعلق سے بی جے پی کے قائد سابق رکن پارلیمنٹ کونڈہ ویشویشور ریڈی سے تفصیلات طلب کی۔ کونڈا ویشویشور ریڈی نے اپنی شریک حیات کے ساتھ دہلی پہنچ کر وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرزند کی شادی کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے تقریباً آدھا گھنٹہ تک کونڈا ویشویشور ریڈی سے ریاست تلنگانہ کی سیاسی صورتحال منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست پر وجوہات طلب کی۔ کے ریڈی نے وزیراعظم کو بتایا کہ ضمنی انتخاب کے دوران چیف منسٹر کے سی آر نے بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی جس پر مودی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بخوبی واقف ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے جائے اس پر رائے طلب کی۔ کونڈا ویشویشور ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا روشن مستقبل ہے۔ عوام ٹی آر ایس کی حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کے ارکان خاندان سے بدظن ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد کونڈاویشویشور ریڈی نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتارامن سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں بھی اپنے فرزند کی شادی میں مدعو کیا ہے۔ن