نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی 24مئی کو ٹوکیو کاد ورہ کریں گے جہاں وہ چوتھی کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ آج اعلان کیا گیا کہ اِس دورہ میں مودی اپنے جاپانی اور آسٹریلیا ہم منصب قائدین کے ساتھ باہمی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔ وزارت اُمور خارجہ نے بتایا کہ اُسی روز مودی امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کریں گے۔