وزیراعظم نیپال اولی دواخانہ سے ڈسچارج

   

کٹھمنڈو 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال کے پی شرما اولی جو اپنے دوسرے گردے کے آپریشن کے ذریعہ پیوندکاری کے لئے دواخانہ میں شریک تھے، آج ڈسچارج کردیئے گئے۔ 68 سالہ اولی کی گردے کی دوسری پیوندکاری تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہاسپٹل میں ہوچکی ہے۔ جس کی نگرانی نیپال کے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کررہی تھی۔ ہمالین ٹائمس کی اطلاع کے بموجب وہ روبہ صحت ہیں اور اُنھوں نے دواخانہ میں چہل قدمی کا بھی آغاز کردیا ہے۔ اولی برسر اقتدار نیپال کمیونسٹ پارٹی کے صدرنشین بھی ہیں۔