وزیراعظم نے معیشت کا جائزہ لیا ، دوسری امداد زیرغور

   

نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ہندوستانی معیشت پر کووڈ۔ 19 کے اثر کا جائزہ لیا اور وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے ساتھ غوروخوض کیا کہ ممکنہ طور پر دوسرا امدادی اقدام کیا ہوسکتا ہے کہ ان شعبوں کو جہت ملے جن پر عالمی وباء کا شدید اثر پڑا ہے۔ مودی نے وزیر فینانس کے ساتھ غوروخوض میں چھوٹی صنعتوں سے لے کر شعبہ ہوا بازی تک مختلف معاشی شعبوں کا احاطہ کیا جہاں لاکھوں جابس داؤ پر لگے ہیں۔