ہلنسکی : فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کی ایک پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سامنے ا?نے کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا وزیراعظم کو پارٹی منانے کا حق ہے یا نہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ سنا مرین کو اس وقت مختلف قسم کے تلخ قسم کے سوالوں کا سامنا ہے جن میں منشیات کے زیراثر ہونے کا سوال بھی شامل ہے۔جبکہ یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا وہ چھٹی پر تھیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس حالت میں کوئی ہنگامی صورت حال کو سنبھالنے کی پوزیشن میں تھیں؟ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نئی بات نہیں ہے تاہم وزیراعظم سنا مرین کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی صارفین اس کی طرف خصوصی طور پر متوجہ ہوئے اور یہ بحث چل نکلی کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے ا?ئی کہ ہمسایہ ملک یوکرین میں جنگ ہے اور فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ویڈیو پارٹی میں شریک کسی شخص کی جانب سے بنائی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر آتے ہی سب کی توجہ کا باعث بن گئی۔