کھیرا‘ جس کی عبوری ضمانت میں 10اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے‘کو لکھنومجاز دائرہ اختیار کی عدالت میں حاضر ہوکر اس معاملے میں باضابطہ ضمانت حاصل کرنے پڑیگی۔
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس لیڈر کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف درج تین ایف ائی آروں کو سپریم کورٹ نے یکجا کردیا اور اترپردیش کے لکھنو میں حضرت گنج پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرا چوڑ او رجسٹس پی ایس نرسمہا اور کے بی پردی والا پر مشتمل بنچ نے عبوری ضمانت میں 10اپریل تک کی توسیع کرتے ہوئے ان حقائق کا نوٹس لیاکہ کھیرا کے خلاف تین ایف ائی آردرج کی گئی تھیں۔ تین ایف ائی آروں میں واراناسی کے کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن او رلکھنو کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔
تیسری ایف ائی آر آسام میں درج ہوئی ہے۔ عدالت عظمی کی بنچ نے ہدایت دی کہ یہ تینوں ایف ائی آر لکھنو میں حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں منتقل کردی جائیں۔کھیرا‘ جس کی عبوری ضمانت میں 10اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے‘کو لکھنومجاز دائرہ اختیار کی عدالت میں حاضر ہوکر اس معاملے میں باضابطہ ضمانت حاصل کرنے پڑیگی۔
ممبئی میں 17فبروری کے روز مودی کے خلاف مبینہ ریمارکس کے ضمن میں 23فبروری کے روز آسام پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے کھیرا کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے باربار ضمانت پر توسیع کی جارہی ہے۔
مذکورہ کانگریس ترجمان کو رائے پور جانے کے دوران دہلی ائیر پورٹ پرہوائی جہاز میں سے اتاردینے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔
ایک فوری سنوائی کے دوران سی جے ائی کی زیرقیادت بنچ یک جانب سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد23 فبروری کے روز ہی ایک مجسٹریل عدالت سے انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی۔