نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے دو دن کے لئے گجرات کے دورے پر رہیں گے اور وہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔اس دورے کے دوران، مسٹر مودی گجرات کے داہود اور بھج میں منعقدہ پروگراموں میں ریاست میں 77000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔