حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں شادیوں کے موقع پر لاکھوں روپیہ خرچ کرنا عام بات سی ہوگئی ہے ۔ شادی خانہ کا کرایہ ایک سے دیڑھ لاکھ روپیہ ، کھانے کے اشیاء پر تین ساڑھے تین لاکھ کپڑے سونا وغیرہ ملاکر تقریبا حیدرآباد میں دس لاکھ روپے میں ایک شادی ہوتی ہے ۔ لیکن آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم شہر میں ایک آئی اے ایس افسر نے اپنے لڑکے کی شادی کی جس میں انہوں نے پوری شادی صرف ۳۶۰۰۰؍ میں کرڈالی ۔ جو شہر کی عوام کے نہایت حیرت کا باعث ہے ۔
حیدرآباد میں تو صرف اتنی رقم میں دولہے کی شاپنگ ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی اے ایس پٹنالا بسنت کمار وشاکھا پٹنم میں اعلیٰ سرکاری عہدہ پر فائز ہیں ۔ ان کے لڑکے کی شادی ۱۰؍ فروری کو منعقد ہے ۔ اس شادی پر انہوں نے پورے چھتیس ہزار روپیہ خرچ کرنے کا ارادہ کیا ۔گورنر آندھراپردیش اور تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن اس شادی میں شرکت کرنے کی توقع ہے ۔ اس سے قبل پٹنابسنت کمار نے ۲۰۱۷ء میں اپنی دختر کی شادی محض ۱۶۱۰۰ ؍ میں کی ۔ بسنت کمار گورنر کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر بھی فائز تھے ۔