حیدرآباد ۔3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے وشاکھاپٹنم میں روشی کنڈہ علاقہ میں کھدائی کے مسئلہ پر عبوری احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کی جانب سے کھدائی سے قبل جامع سروے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقہ سے کی گئی کھدائی اور کانکنی کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رشی کنڈہ علاقہ میں کانکنی کے مسئلہ پر زبردست تنازعہ جاری ہے ۔ ہائی کورٹ نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 14 ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ر