وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

   


سنگاریڈی میں پنشنرس ڈے کے موقع پر چنتا پربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی17 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا پنشنرز ڈے کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن سنگاریڈی کی جانب سے ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں پینشنرس ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ وظیفہ یابوں کے مسائل کو وہ اپنا مسئلہ تصور کرتے ہوے اس کی یکسوئی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہیکہ ہر ایک وظیفہ یاب اپنی سرویس سے ریٹائر ہونے کے بعد معاشرے میں صحت مند زندگی گزارے۔ انھوں نے وظیفہ یابوں کے دیگر مسائل کی یکسوئی کے علاوہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل کروانے کا تیقن دیا۔ چندر شیکھر نے کہا کہ ہمیں تلخ قانونی جنگ کے بعد ہی پنشن مل رہی ہے پنشن کے بغیر زندگی کا تصور کرنا محال ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو ہیلتھ سکیم کے زریعہ بہتر سہولت فراہم کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر منجو شری جئے پال ریڈی چیرمین ضلع پریشد ضلع سنگاریڈی کے علاوہ پینشنرس اسوسی ایشن کے عہدیدار و ذمہ داران کے علاوہ وظیفہ یابوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔