وقف بورڈ میں بے قاعدگیاں و دھاندلیاں

   


ریکارڈ روم مہربند رہنے سے عہدیداروں کی من مانی، مزید این او سیز جعلی ہونے کا امکان
حیدرآباد۔یکم۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کی بے قاعدگیوں اور دھاندلیوں کے معاملات کی تحقیقات کررہی سی بی سی آئی ڈی کو گدوال جعلی این او سی معاملہ اور اراضیات کی منتقلی کی تحقیقات حوالہ کی جائیں تاکہ قابضین کے ساتھ ساتھ ان ملازمین و عہدیداروں کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جاسکے جن ملازمین نے لینڈ گرابرس کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے قیمتی اوقافی اراضی کو پٹہ لینڈ میں تبدیل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سی بی سی آئی ڈی تحقیقات میں اگر گدوال میں دی گئی 2این او سی کے معاملوں کو شامل کیا جائے تو ایسی صورت میں فرضی این او سی کے ذریعہ کئے جانے قبضوں کی تمام تفصیلات حاصل ہوسکتی ہیں کیونکہ جو عہدیدار طویل مدت سے ایک کی عہدیدار شہر میں خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی مدد سے ہی یہ کاروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔تحفظ اوقاف کے معاملہ میں کی جانے والی کوتاہی اور ریکارڈ روم کو مہر بند رکھے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین اس طرح کے جعلی این اوسی کی بنیاد پر موقوفہ اراضیات کو تباہ کر رہے ہیں۔ سی آئی ڈی تحقیقات کی صورت میں اس بات کا انکشاف ہوسکتا ہے کہ ملازمین کو کس کی سرپرستی حاصل ہے؟۔م