حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سی پی ایم کے پولیٹ بیورو رکن بی وی راگھولو نے وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیراعظم ایک منظم سازش کے تحت وقف جائیدادوں کو نقصان پہونچانے یا زبردستی ان پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ جس کی سی پی ایم پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ ایم بی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی وی راگھولو نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ وقف جائیدادوں میں مداخلت کرنے کی مرکزی حکومت کو ضرورت نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے بی جے پی قابل اعتراض تبدیلیاں کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وقف بورڈ مسلمانوں کا ادارہ ہے ۔ جس طرح ہندو مذہبی اداروں میں غیر ہندوؤں کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی ۔ اس طرح مسلم مذہبی اداروں میں غیر مسلمانوں کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی ۔ بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے مذاہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ جس کی بی جے پی کو قیمت چکانی پڑے گی ۔ بی وی راگھولو نے کہا کہ ملک کے چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ ان انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لیے بی جے پی وقف جائیدادوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔2
اترکھنڈ میں متعارف کرایا گیا بل انتہائی خطرناک ہے ۔ ملک میں اگر اس ایکٹ پر عمل کرنے کی مرکزی حکومت کوشش کررہی ہے ۔ اس ایکٹ سے کسانوں کا ڈاٹا خانگی کمپنیوں کے حوالے ہوجائے گا ۔ سیاہ قوانین پر عمل کرنے کی بی جے پی سازش کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت بھوماتا کے نام سے نئی اسکیم متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کسانوں کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی بھوماتا اسکیم پر عمل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔۔ 2