نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی کی ایک عدالت نے آج دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے کیس کے سلسلہ میں ضمانت عطا کردی۔ اس کیس کی تحقیقات اینٹی کرپشن برانچ کے ذمہ ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وکاس دھل نے گذشتہ روز امانت اللہ کی ضمانت عرضی پر فریقوں کے دلائل کی سماعت کے بعد اپنا حکمنامہ آج چہارشنبہ پر ڈال دیا تھا۔
پیر کو عدالت نے امانت اللہ کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا تھا۔ وہ 16 ستمبر کو گرفتار کئے گئے تھے۔