ولی کنڈہ قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔ ولی کنڈہ پولیس نے سنسنی خیز قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی بھونگیر یادادری پولیس مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ 12 مئی کو پیش آئی قتل کی واردات میں ملوث وینکٹ ریڈی، نرنجن ریڈی، ملا ریڈی، نرنجن ، ادے کرن ریڈی اور دامودر ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ایک منصوبہ تیار کرتے ہوئے اے وینکٹ ریڈی نامی شخص کا قتل کیا تھا۔ مقتول جون 2020 میں ایک شخص کے قتل میں ملوث تھا جو موجودہ قاتلوں کا رشتہ دار تھا۔ 5 ماہ جیل کی سزا کاٹنے کے بعد وینکٹ ریڈی جیل سے باہر آیا تھا اور اس نے مقتول وینکٹ ریڈی کو جس نے جیل میں موجودگی کے دوران اس کے مکان کو جلایا تھا اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد مقتول وینکٹ ریڈی نے قاتل وینکٹ ریڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس بات سے خوفزدہ قاتل نے اپنے بھائی، بیٹے ، داماد اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ سازش تیار کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی کا قتل کردیا۔ اس کیس میں سب انسپکٹر ولی کنڈہ پولیس راگھویندر گوڑ نے تحقیقات کرتے ہوئے ٹولی کو گرفتار کرلیا۔