حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک سال کے دوران 83,207نوجوانوں نے پہلی مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کیلئے فہرست رایء دہندگان میں اپنے ناموں کا اندراج کردیا ہے ۔ مسودہ فہرست رائے دہندگان میں 18 اور 19 سال عمر کے ووٹرس بھاری تعداد میں موجود ہے ۔ واضح رہے کہ وہ دن قبل مسودہ فہرست رائے دہندگان جاری کردیا گیا ہے ۔ ریاست میں فی الحال 2,95,65,669 رائے دہندے ہیں ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے قطعی فہرست رائے دہندگان 5 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ وہ مسودہ فہرست رائے دہندگان پر کسی کو اعتراض ہے یا نام و پتہ کے علاوہ دوسرے امور میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو وہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ اگر فہرست رائے دہندگان سے حقیقی ووٹ حدف ہونے پر دوبارہ شمولیت کیلئے قواعد کے مطابق سیکشن 24 کے تحت اندرون 15 یوم ڈسٹرکٹ الکٹورل آفیسر سے شکایت کرسکتے ہیں یا فارم 6 کے تحت کبھی بھی حق رائے دہی کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ ن