ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت ملے گی:ای سی

   

نئی دہلی، 23مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی سہولت کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر موبائل فون جمع کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن نے اس کے ساتھ ہی امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنوں سے 100 میٹر باہر اپنے بستے لگانے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ ووٹرز کو غیر رسمی طور پر ووٹر سلپس فراہم کر سکتے ہیں۔ اب تک اسے کم از کم 200 میٹر دور رکھنے کا نظام موجود تھا۔