وڈودرہ میں فرقہ وارانہ جھڑپ کے بعد گرفتاریاں

   

وڈودرہ : گجرات کے ضلع وڈودرہ کے علاقہ گورواہ میں منگل کی رات پیش آئی فرقہ وارانہ جھڑپ کے بعد پولیس نے کم از کم 12 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ مذہبی پرچموں کو لہرانے کے مسئلہ پر دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی اور پتھراؤ کیا گیا تھا ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کے ذریعہ ہجوم کو منتشر کیا ۔ اے سی پی ایس ایم وروتاریہ نے آج بتایا کہ گزشتہ شب کے واقعہ کے بعد گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ علاقہ میں پولیس کی معقول تعداد تعینات کی گئی ہے ۔