وہیل کی ٹیگنگ اورمشاہدہ کرنے والا انوکھا ڈرون

   

نیو میکسیکو: سائنسدانوں نے ایک ایسا ڈرون بنایا ہے جو خود کو وہیل سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے ان کا مشاہدہ کرتا ہے اور اس پر برقی ٹیگ بھی چسپاں کرسکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کم و بیش تمام اقسام کی وھیل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان پر تحقیق کرنا یوں بھی ناممکن ہے کہ یہ ہمارے ساحلوں سے بہت دور رہتی ہیں اور زیادہ تروقت پانی کی گہرائیوں میں گزارتی ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت بطورِ خاص ’وہیل ڈرون‘ تیار کیا گیا ہے۔ڈرون کو پہلے میکسیکو کے لوریٹو بے نیشنل پارک میں کئی روز تک آزمایا گیا ہے۔ اس ڈرون سے بھاگتے دوڑتے جانوروں پر ٹیگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 29 مرتبہ اس نے ٹیگ لگانے کی کوشش کی ہے جس میں 21 مرتبہ کامیابی ملی ہے۔