یادداشت کو پھینک دیا۔ ڈرامہ بازی نہ کرنے پر زور دیا۔ وی آر ایز نے احتجاج کیا
حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے وی آر اے تنظیم کے قائدین پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔ وی آر اے تنظیم کے قائدین اپنے مسائل کی یکسوئی اور مطالبات کو قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چند دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد سابق رکن راجیہ سبھا کیپٹن لکشمی کانت راؤ کے گھر ان کی مزاج پرسی کیلئے پہنچے تھے اور اسی وقت وی آر اے تنظیم کے قائدین نے وہاں پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ حکومت کے وعدوں کی تکمیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کو ایک یادداشت پیش کی، جس پر چیف منسٹر ناراض ہوگئے اور انہوں نے وی آر اے تنظیم کے قائدین پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے یادداشت کو پھینک دیا۔ چیف منسٹر کے اس رویہ پر وہاں موجود سب حیرت زدہ ہوگئے۔ اس سے قبل وی آر ایز جنگاؤں میں چیف منسٹر کے خلاف مظاہرے کئے۔ چیف منسٹر کے گاڑیوں کے سامنے احتجاجی وی آر اوز نے پلے کارڈس تھام کر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے احتجاجی وی آر ایز کو روک لیا جس پر تھوڑی دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنی گاڑی سے اتر کر وی آر ایز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ تاہم ہنمکنڈہ میں وی آر اوز تنظیم کے قائدین پر برہمی کا اظہار کیا۔ن