ویتنام اور خلیجی جنگ میں شریک امریکی بحری بیڑا ایک ڈالر میں نیلام

   

واشنگٹن:کئی جنگوں میں امریکی بحریہ کا ساتھ دینے والا بیڑا کئی ہاک ایک ڈالر میں نیلام ہوگیا،جس کے بعد اسے شپ بریکنگ سے گزار کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کٹی ہاک ویتنام اور خلیجی جنگ میں شریک رہا تھا۔ اس واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ کردیا گیا ہے، جہاں اسے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی نے اسے امریکی بحریہ سے صرف ایک ڈالر میں خریدا کیوں کہ اسے توڑنے میں خطیر رقم خرچ ہوگی اور منافع کم بھی ہوسکتا ہے۔ کٹی ہاک کی لمبائی 1047 فٹ ہے۔