ویراٹ کی جگہ روہت ونڈے کیپٹن

   

نئی دہلی : ویراٹ کوہلی کو آج انڈیا کے اوڈی آئی کیپٹن کی حیثیت سے فارغ کردیا گیا اور ان کی جگہ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما کو جانشین بنایا ہے۔ وہ 2023ء میں 50 اوورس کے ورلڈ کپ تک ٹیم انڈیا کے سفید گیند سے کھیلے جانے والے تمام مقابلوں کے واحد کپتان ہوں گے۔ ایک اور نمایاں تبدیلی میں ٹسٹ وائس کیپٹن اجنکیا رہانے کی جگہ بھی روہت کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔