ویلن ٹائن ڈے کو منانا مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی سطح پر غلط اور ممنوع ہے، اسلام نہ صرف برائی کا سد باب کرتا ہے؛ بلکہ برائی کی طرف جانے والے ہر راستے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے فحاشی کا دوسرا نام ہے، اسے معاشرے میں رواج دینا فحاشی کا دروازہ کھولنا ہے۔ مغربی معاشرے کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں بن بیاہی مائیں اور بغیر باپ کے بچے فروغ پا رہے ہیں نیز خاندانی ومعاشرتی نظام کا شیرازہ بکھرچکا ہے ؛اس لیے یاد رکھیں کہ ہماری آنے والی نسلوں کی عزت و حیا کی بقاء صرف اور صرف اسلام کی روشن تعلیمات میں ہے، لہذا ہمیں اپنے معاشرے سے تمام غیر اسلامی ، غیر اخلاقی اور غیر فطری رواجوں کو ختم کرنا ہوگااور ایک صالح معاشرہ کے وجود میں لانے کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔
مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی صاحب
پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ