وینزویلا : برقی توانائی پلانٹ پر سائبر حملہ:مادرو

   

کاراکس 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وینزویلا کے صدر نکولاس مادرونے کہا کہ ملک کی بجلی سہولیات مراکز پر سائبر حملہ کیا گیا جس سے اس ہفتے کے شروع میں متاثر بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے میں محکمہ کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو مسٹر مادرو کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ مسٹر مادرونے ہفتہ کو یہاں کہا‘‘ملک کے 70 فیصد حصوں میں بجلی کی فراہمی کو آج بحال کر لیا گیا لیکن گزشتہ شام بجلی سہولیات مراکز پر دوسرا سائبر حملہ کیا گیا جو اب تک صحیح طریقے سے کام کر رہا تھا، اس کی وجہ سے شام تک جو ہمیں کامیابی ملی تھی اس میں رکاوٹ آئی ہے ۔ وینزویلا میں جمعرات کو اندھرا چھایا رہا، جیسا کہ قومی بجلی سپلائر کے سربراہ نے ھاڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ میں ‘خرابی ’کی رپورٹ دی ۔میڈیا نے بعد میں وینزویلا کی 23 ریاستوں میں سے 21 ریاست میں بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہونے کی اطلاع دی۔