ویپرو میں فریشرس کے رکروٹمنٹ میں کمی ، حیدرآباد کے انجینئرنگ طلبہ کیلئے جھٹکہ

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انڈین ملٹی نیشنل کارپوریشن ، ویپرو کی جانب سے اس سال فریشرس کے تقررات کرنے میں کٹوتی کی جارہی ہے جو کہ حیدرآباد میں انجینئرنگ طلبہ اور کالجس کے لیے ایک جھٹکہ ہے ویپرو کے چیف ہیومن ریسورسیس آفیسر ساربھ گویل کے مطابق اس کمپنی نے جس نے گذشتہ سال 22 ہزار فریشرس کے تقررات کیے تھے اس سال نئے لوگوں کا کم رکروٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے حیدرآباد کے انجینئرنگ کالج طلبہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ صرف ویپرو ہی نہیں بلکہ حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں آئی ٹی کمپنیز بشمول انفوسیس ، ایچ سی ایل ٹکنالوجیز لمٹیڈ اور ٹی سی ایس کی جانب سے بھی اس سال فریشرس کے رکروٹمنٹ میں کمی کی جارہی ہے ۔۔