ٹاملناڈو حکومت کے فیصلہ کی ستائش:مسلم پرسنل لا بورڈ

   

نئی دہلی،27 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ٹاملناڈو حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند بر وقت، مناسب اور جرأت مندانہ قرار دیا جس میں اس نے سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک نئے وقف ایکٹ کے تحت وقف بورڈ کی تشکیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میںٹاملناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور حکومت ٹاملناڈو کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جس کے تحت اس نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ آنے تک نئے وقف قانون کے تحت وقف بورڈ کی تشکیل نو نہ کر نے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی اقلیتی امور کے وزیر ایس ایم نصر نے ایک پریس بیان میں اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا تامل ناڈو حکومت نہ صرف وقف ترمیمی ایکٹ2025 کی مخالفت کر تی ہے بلکہ اس نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر رکھاہے ۔

تامل ناڈو حکومت کا یہ فیصلہ کہ جب تک سپریم کورٹ مذکورہ ترمیمی قانون پر اپنا حتمی فیصلہ نہ دے دے اس وقت تک ریاستی حکومت نئے قانون کے تحت ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل نو نہیں کرے گی