واشنگٹن : ٹیسلا اور اسپیس ایکس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے امریکی صدر ٹرمپ کو روسی صدر کا آدمی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گروک نے دعویٰ کیا کہ 75 فیصد اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح روس کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے متاثر ہیں۔امریکی کامیڈی شو کے میزبان جمی کمل کے مطابق گروک نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ دہائیوں پر مبہم محیط مالی تعلقات اور اتحادیوں پر حملوں کے باوجود پیوٹن پر تنقید نہ کرنے نے اس شک میں اضافہ کیا اور 75 سے 85 فیصد امکان ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کے آدمی ہیں۔اے آئی چیٹ بوٹ کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔واضح رہے کہ ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے گروک کو زمین پر سب سے ذہین اے آئی چیٹ بوٹ قرار دیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ چونکہ گروک ابھی نیا ہے، اس لیے لوگوں کو پہلے اسے چیٹ بوٹ سے کچھ غلطیوں کی توقع کرلینی چاہیئے۔