ٹرمپ سے ملاقات کے بعد دو قانون ساز کوروناوائرس میں مبتلاء

,

   

٭ دو امریکی قانون سازوں نے حالیہ دنوںمیں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تاہم پیر کے دن انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھے ہوئے ہیں کیونکہ فروری کے اواخر میں کنزرویٹو کانفرنس میں شرکت کے بعد انہوں نے خود کو کوروناوائرس سے متاثر پایا تھا۔ ریپبلکن کانگریس مین ڈاگ کالنز نے سنٹرس فار ڈیزیز کنٹرول ہیڈکوارٹرس میں ٹرمپ سے ملاقات کرکے ان سے مصافحہ بھی کیا تھا۔ دریں اثناء پیر کے روز قانون ساز میٹ گائز نے ٹرمپ کے ساتھ ایرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے
دو افراد فوت
فرینکفرٹ، 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی ہے ۔جرمنی کے مغربی صوبہ نارتھ رین۔ویسٹ فالیا (این آر ڈبلیو) کے ضلع ہنسبرگ میں ایک 89 سالہ خاتون اور ایک 78 سالہ مرد کی موت کی اطلاع ملی ہے ۔ جرمنی کے مقامی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ہنسبرگ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کے 1112 واقعات کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 484 متاثرین این آر ڈبلیو میں ہی ہیں۔