تہران ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ’ خطرناک ایکشن‘ لینے سے خبردار کیا ہے۔ تہران کی طرف سے یہ بیان گزشتہ روز عراق میں امریکی فورسز کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے کے بعد جمعہ کو سامنے آیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو عراق میں خطرناک کارروائیاں کرنے اور ایران پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے خطے میں اپنے فوج کے رویے اور موجودگی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔