واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی تعلقات کو پوشیدہ رکھنے کیلئے دو خواتین کو رقم کی ادائیگی سمیت 34 الزامات عائد کردیئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ۔تاہم امریکہ میں تاریخ رقم ہوگئی۔ گزشتہ روز ٹرمپ جب عدالت میں پیش ہوئے تو ان پر فرد جرم کھول دیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹرمپ اور دیگر نے 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بارے میں منفی خبریں ایک منصوبے کے تحت روک دیں اور دو خواتین سابق پورن اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز اور ماڈل کیرن مک ڈوگل کو رقومات ادا کئے ۔ نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے مطابق الزام ہیکہ سابق صدر کی جانب سے ٹرمپ ٹاور کے دربان کو رقم دی گئی، جنہوں نے کہا تھا کہ ان کا شادی کے بعد ایک بچہ ہے۔ ٹرمپ عدالت میں سماعت کے بعد فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ مار لیگو واپس ہوگئے جہاں وہ اپنے وکلا کے ہمراہ تھے۔ ایک سوال پر 76 سالہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں۔ جج نے اگلی سماعت 4 دسمبر کو مقرر کی اور کسی بھی فریق کے حوالے سے حکم نامہ جاری نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف چند ثبوت ستمبر 2016 میں آڈیو ریکارڈنگ سے حاصل کیے گئے تھے جس میں وہ اور ان کے اٹارنی ان کے تعلق سے خبریں پوشیدہ رکھنے پر بات کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے وکیل کو چیک جاری کیا تاکہ وہ جعل سازی کرے اور کہا گیا کہ وہی رقم معاہدے کا حصہ ہے۔فرد جرم میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ نے فراڈ کی نیت سے اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ریکارڈ سے متعلق بھی جعل سازی کی۔ری پبلکن کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے سرفہرست امیدوار ٹرمپ نے کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو کچھ نہیں تھا اور بمشکل ایک گھنٹے بعد وہاں سے واپس ہوئے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل الزامات کو سیاسی بنیاد پر تیار کیے گئے الزامات سے تعبیر کیا تھا۔نیویارک کے قانون کے مطابق دونوں مقدمات میں سزا 100 سال سے زیادہ قید ہے لیکن اگر اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اصل سزا اس سے کم ہوگی۔ مین ہیٹن گرینڈ جیوری کو ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین بریگ نے آگاہ کیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد ٹرمپ کو ثبوت کے طور پر سنایا گیا کہ 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ڈینیئلز کو تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے۔اٹارنی نے بتایا کہ ڈینیئلز نے کہا تھا کہ انہیں 2006 میں لیک ٹاہوئے ہوٹل میں ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کے حوالے سے خاموش رہنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔