ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جانا قانون کی فتح:بائیڈن

   

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کو قانون کی فتح قرار دیدیا۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ جیوری کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے ۔سابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ہے ۔ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی گود میں بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔امریکی تاریخ میں کسی سابق امریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا ہوئی ہے ۔