واشنگٹن : امریکی انتخابات میں بڑے فرق سے جوبائیڈن کو ہراکر کامیابی حاصل کرنے والے ڈونالڈٹرمپ اور ان کی انتخاب کردہ کابینہ آج کل خوب سرخیوں میں ہیں۔ ٹرمپ امریکہ کے نومنتخب صدر کا عہدہ 20 جنوری 2025 کو اٹھائیں گے تاہم وہ اپنی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں بہت تیزی سے تقرریاں کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے صرف تین ہفتوں میں اعلیٰ عہدوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور غیر روایتی عہدے داروں کی ایک صف کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے 15 عہدوں کیلئے اپنے انتخاب کو مکمل کرلیا۔ جس میں انہوں نے سابق فٹبالر وزیر ہاؤسنگ اور شہری ترقی، سابق پادری وزیر سابق فوجی امور، نائن الیون حملوں میں اپنے بھائی سمیت 658 ملازمین کو کھونے کے بعد بچ جانے والے وزیر کامرس ہوں گے۔