ٹرمپ کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کا کیس، جج نے فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا، ٹرمپ کو 18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی۔ سابق صدر کے وکلا نے عدالت سے فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ فیصلے میں 26 نومبر تک تاخیر ڈونالڈ ٹرمپ کیلیے ایک اہم فتح تصور کی جارہی ہے۔ پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ سابق صدر نے مبینہ جنسی تعلق چھپانے کے لیے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو دی گئی رقم ظاہر نہیں کی تھی۔ ٹرمپ نے مقدمہ کو متعصبانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ کیس مسترد کیاجانا چاہیے۔