ٹرمپ کے اختیارات محدود ،امریکی ایوان میں قرارداد منظور

,

   

واشنگٹن ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ایران پر حملے شروع کرنے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کردیا ہے ۔ اس قرارداد کی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کے پاس روانہ کیا گیا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایسی کوئی قرارداد آتی ہے تو وہ اسے ویٹو کردیں گے ۔ انہوں نے ان کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف انتباہ بھی دیا تھا ۔ قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ ایران کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے قبل ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری لینی ہوگی ۔