واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت گئے تو ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس کا مشیر بنانے پر غور کریں گے۔دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں دوبارہ انٹری ہوتی ہے تو اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ وہ ایلون مسک کو مشیر منتخب کریں گے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان پہلے تعلقات کشیدہ تھے پھر رواں سال مارچ میں ایک ارب پتی نیلسن پیلٹز کے ذریعہ ان دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور اس ملاقات کے بعد سے اب تک ان دونوں کی امیگریشن سمیت مختلف پالیسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کئی بار فون پر بات چیت ہو چْکی ہے۔