ٹریفک اور منشیات پر قابو پانے سال 2026 کا ایکشن پلان

   

Ferty9 Clinic

آرٹیفیشل انٹلی جنس سے خلاف ورزی ریکارڈ، کمشنر پولیس سجنار کی پریس کانفرنس

حیدرآباد 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہاکہ سائبر کرائم کی لعنت کے علاوہ سٹی پولیس جڑواں شہر میں ٹریفک اور منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے منفرد حکمت عملی کے ساتھ 2026 کے لئے ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کے لئے ہم نئی ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیں گے جو ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اے آئی سے تیار کردہ سافٹ ویر استعمال کرے گی جس سے سڑکیں، مسافروں کے لئے آمد و رفت میں آسانی ہو۔ سجنار نے کہاکہ ہم نے تحقیق کی ہے کہ 15 فیصد مسافر روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کے لئے 15 گھنٹے کا سفر کیا ہے۔ اے آئی سے تیار کردہ سافٹ ویر سگنلز پر استعمال کیا جائے گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ گاڑیوں کے فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری تکنیکی ٹیمیں اس پہلو پر کام کررہی ہیں۔ کمشنر نے کہاکہ ہم بہت جلد اے آئی کا استعمال کریں گے جو نہ صرف ٹریفک کو آسان بنائے گا بلکہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے، جرمانے کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے پولیس ایچ نیو ٹیموں میں اضافہ کرے گی۔ آنے والے سال میں ہم انسداد منشیات کی ٹیمیں، ایس آئی ٹی ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ خصوصی طور پر ایک ٹیم این ڈی پی ایس منشیات میں ملوث مجرموں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرے گی جوکہ صارفین، پیڈلر، سپلائی کرنے والوں، عادی پیڈلرز کی درست معلومات حاصل کرکے انھیں گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے لئے ایکشن ٹیم کو رپورٹ کریں۔ سزا کی شرح کو بڑھانے کے لئے قانون کے مطابق مضبوط شیٹ داخل کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہر سات زون میں ایک ایس آئی ٹی اور انسداد منشیات ٹیم تعینات کی جائے گی جس کی قیادت ڈی سی پی رینک کے عہدیدار کریں گے۔ سجنار نے کہاکہ مجھے شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جو لوگ دودھ استعمال کررہے ہیں جن کی قیمتیں مختلف ہیں، ہم ان کی جانچ کریں گے اگر کوئی بھی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرے گا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ (ش)