حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سال 2024 میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں نے 535 کروڑ روپئے کے جرمانے ادا کئے ۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں کم تھا ۔ ایک کروڑ 57 لاکھ 68 ہزار 339 کیسیس رپورٹ ہوئے اور 540.91 کروڑ کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ حیدرآباد ، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں درج مقدمات میں سے دو تہائی ان تینوں کمشنریٹس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں 15 دسمبر 2024 تک موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کی مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کے 1,57,65,552 واقعات رپورٹ ہوئے اور جرمانے کے طور پر 535 کروڑ روپئے وصول کئے گئے۔ ش