ممبئی : میٹرو سٹی ممبئی میں مقیم قانون کے ایک طالب علم نے آج یہاں سپریم کورٹ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ٹریکٹر مارچ کے دوران لال قلعے میں ہونے والے تشدد کا از خود نوٹس لیں جسے عدالتی اصطلاح میں “سوو موٹو” کہا جاتاہے جسکے مطابق عوامی مفاد کے معاملے میں ملک کے کسی بھی شہری کی جانب سے عدالت کو لکھے گئے خط کو چیف جسٹس کو اسے عرضداشت میں تبدیل کرنے کا اختیار ہے اور اس پر عدالت از خود کاروائ کا آغاز کر سکتی ہے۔اسی قانون کو لیکر ممبئ یونیورسٹی کے طالب علم آشیش رائے نے عدالت کو ایک خط لکھا ہے اور خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹریکٹر مارچ کو’’کچھ سماج دشمن عناصر نے دہشت زدہ کردیا تھا‘‘۔ خط میں آشیش نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بہت ساری سرکاری املاک کو نقصان پہنچا گیا ۔