نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے ’’ٹماٹو فلو‘‘ کے بارے میں ریاستوں کو متنبہ کیا ہے ۔ اس مرض کو ’’ہینڈ، فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کے زائد از 100 کیس کیرالا ، ٹاملناڈو ، اڈیشہ اور ہریانہ میں تشخیص کئے جاچکے ہیں۔ اس فلو کا پہلا معاملہ 6 مئی کو کیرالا کے ضلع کولم میں تشخیص کیا گیا تھا۔ 26 جولائی تک پانچ سال کی عمر تک کے زائد از 80 بچے اس مرض میں مبتلا ہوچکے تھے۔ متاثرہ فرد کے بدن پر کئی جگہ ٹماٹر کی شکل کے چھالے آجاتے ہیں۔