ویلنگٹن : بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعہ ملک ٹونگا کے جنوبی علاقے میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ٹونگا کے جنوبی جزائر میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔فوری طور پر زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہیکہ 10 روز قبل بھی ٹونگا میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی، یہ زلزلہ 167 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔امریکی سونامی سینٹر نے زلزلہ کے بعد سونامی کے خطرے کے امکان کو رد کیا تھا اور اس حوالیسے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔