ٹکٹ پر غلط وقت ، حیدرآباد انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف حیدرآباد کی پولیس نے ایک اورمقدمہ درج کرلیا ہے۔ اتوارکو اوپل کے راجیو گاندھی اسٹیڈم میں ہند ۔آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا تھا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹکٹ پرمیچ شروع ہونے کا وقت 7:30 بجے لکھا گیا تھا جبکہ میچ شام 7 بجے ہی شروع ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہیکہ ہند ۔آسٹریلیا تیسرے ٹی 20 مقابلے میں کئی ایک بے قاعدگیوں کی وجہ سے پہلے ہی حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں اب ایک اور اضافہ ہوا ہے ۔