نا ہی سی بی آئی اور ای ڈی کا کوئی ڈر ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین زبان قابو میں رکھیں : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ کے کانگریس اور بی جے پی کے قائدین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دہلی اور دوسرے گجرات کے غلام ہیں ۔ ای ڈی اور سی بی آئی کے نام سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہم مودی اور سونیا گاندھی سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ ضلع کریم نگر کے سینئیر کانگریس قائد چلمڈی لکشمی نرسمہا راؤ کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے چلمڈی لکشمی نرسمہا راؤ کانگریس کے ساتھ اپنے 25 سالہ تعلقات ختم کرتے ہوئے آج ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں ۔ ان کی پارٹی میں شمولیت سے ضلع کریم نگر کے ٹی آر ایس پارٹی میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یسنگی میں ہوئی کاشت کے دھان خریدنے کے مسئلہ پر ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ایک ہفتہ تک پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں احتجاج کیا مگر مرکزی حکومت نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے مجھے اور میرے والد کے سی آر کو چاول کے اسمگلر قرار دیا جارہا ہے ۔ وہ انسان ہے یا جانور سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے اس رکن پارلیمنٹ کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی چیف بنڈی سنجے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی سی کے چیف نہیں ہے بلکہ چلر ہے ۔ 50 کروڑ روپئے رشوت دیتے ہوئے پی سی سی صدر کا عہدہ حاصل کرنے کا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ہی الزام عائد کیا ہے ۔ کانگریس کا ایک قائد چاول میں 3 ہزار کا اسکام ہونے ایک قائد ویکسینیشن میں 10 ہزار کروڑ کا اسکام ہونے کا الزام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جس کی وجہ سے مجاہدین تلنگانہ بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ بی جے پی کی جانب سے ڈرانے دھمکانے سے کوئی ڈرنے والے نہیں ہے ۔ کسی کی کتنی طاقت ہے عوام کے درمیان میں دیکھ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تلنگانہ کے غلام ہیں مودی اور سونیا گاندھی کے غلام نہیں ہیں ۔۔ ن