ٹی آر ایس اور بی جے پی پر جمہوریت کو داغدار کرنے کا الزام

   


ارکان اسمبلی کی خریدی میں دونوں برابر، بھٹی وکرمارکا کا تبصرہ
حیدرآباد ۔27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے انحراف کا معاملہ نیا نہیں ہے۔ ٹی آر ایس نے کانگریس کے 12 ارکان اسمبلی کو انحراف کیلئے مجبور کیا تھا ۔ بی جے پی نے مختلف ریاستوں میں ارکان اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ کانگریس حکومتوں کو غیر مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے ۔ عوام کو گمراہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح سے سرپنچ سے لے کر اعلیٰ عہدیداروں تک سرکاری نظم و نسق حکومت کے اشارہ پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے انحراف کے معاملہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت 4 ارکان اسمبلی منظر عام پر آئے اور ایسے کتنے مزید ارکان ہیں جو انحراف کیلئے تیار ہیں۔ ر