ٹی آر ایس حکومت میں ہر گھر نل ، 24 گھنٹے برقی

   

Ferty9 Clinic

پٹلم میں ٹی آر ایس کے منتخب نمائندوں کا اجلاس ، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کا خطاب

پٹلم ۔ حلقہ اسمبلی جکل کے چھ منڈلوں کے ٹی آر ایس پارٹی سرپنچوں ، زیڈ پی ٹی سیز ، مارکٹ کمیٹی چیرمین کے راجا راجیشوری فنکشن ہال پٹلم پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ظہیرآباد پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل رکن اسمبلی ہیمنٹ شنڈے ، متحدہ ضلع نظام آباد اور کاماریڈی کے سابقہ بلدیہ چیرمین ڈی راجو شوبھا نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ پٹلم فنڈ صدر وی رمیش نے جلسہ کی کارروائی کی ۔ ظہیرآباد پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی کے مدنور منڈل تک سڑک کی توسیع کے کاموں کو انجام دیا جارہاہے ۔ کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں پینے کے پانی کی اور بجلی کی کوئی سہولت نہیں تھی ۔ ٹی آر ایس پارٹی ان تمام سہولتوں کی فراہمی کر رہی ہے ۔ دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا گیا ۔ 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ۔ ہر گھر کو پینے کے پانی کے نل لگائے گئے ۔ سابقہ بلدیہ چیرپرسن دفعیدار راجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کی مثال دوسرے ریاست میں نہیں ملتی ۔ دیگر ریاستوں کی عوام تلنگانہ منتقل ہونے کے خواہاں ہیں ۔ 15 نومبر کو ورنگل میں ٹی آر ایس پارٹی اجلاس میں حلقہ اسمبلی جکل کے تمام قائدین شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اجلاس کے اختتام پر تمام قائدین کے لئے ظہرانہ کا انتظام رکھا گیا تھا ۔