ٹی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف سی بی آئی سے نمائندگی

   


شرمیلا کی نئی دہلی میں مصروفیات
حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ شرمیلا نے تلنگانہ حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف سی بی آئی سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شرمیلا نئی دہلی روانہ ہوگئیں جہاں ہفتہ کو 12 بجے دن سی بی آئی ڈائرکٹر سے ملاقات کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کی مانگ کریں گی۔ شرمیلا مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی بے قاعدگیوں اور کرپشن کی جانچ کا مطالبہ کریں گی۔ تلنگانہ میں پد یاترا میں مصروف شرمیلا کے دہلی پہنچنے سے سیاسی ماحول گرم ہوچکا ہے۔ شرمیلا نے کے سی آر حکومت کے خلاف مہم میں شدت پیدا کردی ہے اور سی بی آئی سے شکایت کرنے کے اعلان کے بعد ٹی آر ایس حلقوں میں الجھن پائی جاتی ہے۔ شرمیلا نے حکومت کی بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں گورنر ٹی سوندرا راجن سے شکایت کی۔ ان کے ہمراہ جی رام چندر راؤ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ر