حیدرآباد 11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پارٹی ورکرس کی بہتری کیلئے برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( موجودہ بی آر ایس ) ہر کارکن کو دو لاکھ روپئے کا انشورنس فراہم کر رہی ہے ۔ اس طرح پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے منگل کو تلنگانہ بھون میں ایک انشورنس کمپنی کے عہدیداروں کو اپنی پارٹی ورکرس کے انشورنس کیلئے جملہ 26.11 کروڑ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ کے ٹی راما راؤ نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی قیادت اپنے ورکرس کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔