ٹی آر ایس کے اقتدار میں کافی ترقیاتی اقدامات جاری

   


کورٹلہ میں منعقدہ تقریب سے ریاستی وزیر کے ایشور کا خطاب

کورٹلہ: جناب کپلہ ایشور ریاستی وزیر نے میڈپلی منڈل کے پور ملا گائوں میں ضامن روزگار،محکمہ زرعی فنڈس سے 22لاکھ کی لاگت سے تعمیر شدہ ریتوویدیکا۔کلواکوٹہ میں96.35لاکھ سے تعمیر شدہ 15ڈبل بیڈروم مکانات کا ضلع پرشد چیر مین شریمتی ڈی وسنتا کے ساتھ ملکر افتتاح انجام دیا۔بعد ازاں 12خواتین میں چیکس کے ساتھ ،مہیلا منڈلی کی خواتین میں50لاکھ کے بینکس کے چیکس حوالے کئے۔بعد ازاں کلواکوٹہ میں نئی پنچایت بھون کے تعمیری کاموں کے لئے بھومی پوجا کے ساتھ مہیلا منڈل سنگم کی خواتین میں 84لاکھ بینکس لون چیکس تقسیم کئے۔اس تقریب سے ریاستی وزیرکپلہ ایشور نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین سے استفسار کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بر سر اقتدار والی ریاستوں میں تلنگانہ ریاست کے طرزپر فلاحی اسکیمات روبہ عمل لائی جارہی ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ دھرمپوری اروند جنہوں نے پارلیمنٹ انتخابات کے موقع پر ہلدی بورڈ لانے کا کسانوں کو بانڈ پیپر پر تحریر میں لکھ کر دئیے تھے۔رکن پارلیمنٹ نظام آباد منتخب ہونے کے بعد اس وعدہ کو فراموش کر چکے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی،کانگریس آئی کے 65سالہ دور اقتدار میںکوئی ترقیاتی اقدامات انجا م نہیں دئیے گئے۔ٹی آر ایس پارٹی کے 6سالہ دور اقتدار میں ریاست تلنگانہ میں کافی ترقیاتی اقدامات انجام دئیے گئے۔ اُنھوںنے کہا کہ تلگو دیشم اورکانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں خواتین کو بالکل نظر انداز کیا گیا تھا جبکہ ٹی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں خواتین کی فلاح وبہبودی کیلئے کئی فلاحی اقدامات انجام دئیے گئے۔انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کر ترقی دینے کے لئے تلنگانہ میں کئی پراجیکٹس تعمیر کئے گئے۔اور اُن پراجکٹوں کے ذریعہ ریاست کی کروڑ ہا ایکر اراضی کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ سورما تالاب کی تکمیل کرتے ہوئے میڈپلی،کتھلاپور منڈلوں کو 20ہزار ایکر اراضی کو پانی فراہم کرتے ہوئے سر سبز شاداب بنایا جائیگا۔قبل ازیںرائیتو ویدیکا کے احاطہ میں ریاستی وزیرکے ہمراہ ضلع پریشد چیر مین ڈی وسنتا،ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال جی روی نائب نے شجر کار ی کی۔اس تقریب میںجوائنٹ کلکٹر راجیشم آرڈی ائو ونود کمار،نائب چیرمین ضلع پرشد وی ہری چرن رائو،ضلع منڈل پرشد ڈی اوما دیوی ،سرپنچ ٹی تروپتی ریڈی ایم پی ٹی سی ممبر بی لاونیا صدر منڈل ٹی آر ایس پارٹی جناب جی وجئے ساگر نے شرکت کی۔